لندن (92 نیوز) - سابق وزیراعظم نواز شریف کی ستمبر میں وطن واپسی کے امکانات کم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف ملاقات میں وطن واپسی ستمبر میں نہ کرنے پر اتفاق ہوا، نواز شریف کا فروری 2024 انتخابات کی صورت میں اکتوبر نومبر میں وطن واپس لوٹنے کا امکان ہے۔
نواز شریف کا وطن واپسی پر اپنے آبائی شہر لاہور میں لینڈنگ کرنے کا امکان ہے، نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کرنے کا آپشن استعمال کیا جائے گا۔