Saturday, July 27, 2024

نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاری، وکلا کو جلد عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت

نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاری، وکلا کو جلد عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
September 30, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - نوازشریف نے بھی وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی۔ وکلا کو جلد عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف نے وطن واپس کا فیصلہ کر لیا۔ وکلاء کو کو جلد عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قانونی ٹیم جلد ہی راہداری ضمانت کیلئے درخواست سے رجوع کرے گی جس کے بعد نوازشریف وطن واپس آکر عدالت کا سامنا کریں گے۔

نوازشریف کی وطن واپسی پر مریم نواز کیطرح عدالت میں اپیل دائر کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ میں جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں، مجھ پر ایک ایک دن باہر رہنا بھاری ہے۔

ادھر مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر نواز شریف نے کہا اللہ نے حق اور سچ پوری دنیا کو دکھا دیا۔ کئی سال پہلے کہہ دیا تھا اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ اگر انسان سچا ہو تو اللہ بھی ساتھ نہیں چھوڑتا۔