لاہور (92 نیوز) - رہنماء مسلم لیگ نون خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کو الیکشن کی تاریخ سے جوڑنا چاہتے ہیں۔
نائنٹٰی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ بریکنگ ویوز ود مالک ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ ہے۔ نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے انصاف کے پلڑے برابر نہیں۔
خواجہ محمد آصف بولے کہ آزاد کشمیر، فاٹا اور بلوچستان میں دو سو ارب کے بل جمع نہیں ہوتے۔ ساڑھے چھ سو ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے، ستر سے اسی فیصد بجلی مارکیٹوں میں چوری ہوتی ہے۔
رہنماء مسلم لیگ نون کا مزید کہنا تھا کہ کئی بڑے ٹیکس چور اسمبلی میں بھی پہنچ جاتے ہیں، ریئل اسٹیٹ کا شعبہ پانچ سو ارب ٹیکس چوری کر رہا ہے، ٹوبیکو سیکٹر دو سو چالیس ارب، آٹو موبائل انڈسٹری پچاس ارب کی ٹیکس چوری کرتی ہے۔