Thursday, March 28, 2024

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ، پنجاب حکومت نے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ، پنجاب حکومت نے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا
January 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کہتے ہیں سینئر پروفیسروں پر مشتمل 9  رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں تشکیل دیا گیا، اسپیشل بورڈ 5 دن میں رپورٹ پیش کرے گا۔ 

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ ہم بیرون ملک لیڈروں کو واپس لانے کے لیے کام کررہے ہیں، یہ کیسے پلیٹ لیٹس ہیں جو یہاں نیچے گر رہے تھے اور لندن جا کر ٹھیک ہو گئے۔

پنجاب حکومت کے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں سمز کے پروفیسرآف میڈیسن پروفیسرڈاکٹر محمد عارف ندیم، پی جی ایم آئی کے پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹرغیاث النبی شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین، پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حمید، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔