Thursday, October 6, 2022

نواز شریف کی لندن میں ویزا منسوخی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کی لندن میں ویزا منسوخی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
February 20, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی لندن میں ویزا منسوخی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

کیس کی 18 فروری کو بھی آن لائن سماعت ہوئی جس میں عدالت نے نوازشریف کے وکلا سے مزید معلومات طلب کیں۔ برطانوی ہوم آفس ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اپیل پر چار سے چھ ہفتے میں فیصلے کا امکان ہے۔ اپیل میں ناکامی پر قائد ن لیگ اپر ٹربیونل میں اپیل  کر سکیں گے۔ دوسری طرف ن لیگ کی قیادت سے معاملے سے متعلق رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔