Friday, April 26, 2024

نواز شریف کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہوگی، شیخ رشید

نواز شریف کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہوگی، شیخ رشید
October 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہوگی۔

سوموار کے روز اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹنر شپ ٹوٹے گی اور نواز شریف کو مایوسی ہوگی۔ 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔ تاخیر کی گنجائش نہیں۔ ستائیس کلومیٹر کی حکومت کا آخری وقت ہے۔ جانی نقصان ہوگیا تو حکومت بھاگ نہیں پائے گی۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔