Thursday, March 28, 2024

نواز شریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات احتساب عدالت میں جمع

نواز شریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات احتساب عدالت میں جمع
March 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نیب نے نواز شریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات احتساب عدالت میں جمع کرا دیں۔

رپورٹ کے مطابق نیب نے نواز شریف کے نام مختلف شہروں میں 1649 کنال 39 مرلے زرعی اراضی ضبط کی۔ لاہور کے تین مختلف موضع جات میں 1547 کنال زرعی اراضی منجمد کی گئی۔ موضع منکا لاہور میں 936 کنال 10مرلے زرعی اراضی ضبط کی گئی۔ اپر مال لاہور میں نواز شریف کی ملکیت بنگلہ نمبر 135 ضبط کیا گیا۔

نواز شریف کے نام پر ایک مرسیڈیز ،ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر اور دو ٹریکٹر بھی ضبط اثاثوں میں شامل ہے۔ نواز شریف کے مختلف کمپنیوں میں 8 لاکھ 62 ہزار 294  روپے کے شیئرز بھی ضبط  اثاثوں میں شامل ہیں۔

نواز شریف کے علاوہ کسی اور فرد کی جائیداد یا شئیر ضبط  نہیں کیے گئے۔ جن افراد نے درخواستیں دائر کیں ان کے پاس ایسی دستاویزات نہیں دیں جس سے ثابت ہو کہ  ضبط کی گئی جائیداد انکی ہے۔