Saturday, May 18, 2024

نواز شریف کی عدم واپسی، وفاقی کابینہ کا شہباز شریف کےخلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

نواز شریف کی عدم واپسی، وفاقی کابینہ کا شہباز شریف کےخلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کی عدم واپسی کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے لندن ہائی کمیشن نے دوبار رابطہ کیا۔ شریف فیملی نے رپورٹس شیئر کرنے سے انکار کیا۔ نوازشریف کی بیماری فراڈ ہے جس میں شہبازشریف ملوث ہیں۔ نواز شریف حکومت سے فراڈ کر کے باہر گئے۔ شہبازشریف انہیں واپس لائیں یا پھر نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر ہی نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی۔ نواز شریف نے 17 ماہ کے دوران کہیں سے کوئی علاج نہیں کرایا۔

وزیر اطلاعات بولے مری میں برفانی طوفان کے باعث درخت گرے اور راستے بلاک ہوئے۔ لوگ گاڑیوں میں ہی ہیٹر لگا کر سو گئے۔ اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کورونا کی شرح دوگنی ہو گئی۔ اسکولوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔ ای وی ایم اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں استعمال ہو گی۔ غیرملکیوں کو زمین کی خریداری کا حق دینے کیلئےقانون سازی کی جائیگی۔ بجلی کے ٹیرف میں ایک روپیہ فی یونٹ  کمی کی منظوری دی گئی۔