Tuesday, April 23, 2024

نواز شریف کی آئندہ ماہ ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کا امکان

نواز شریف کی آئندہ ماہ ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کا امکان
August 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آئندہ ماہ ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چاروں صوبوں کی قیادت کو تیاریوں کی ہدایات دے دیں۔ نوازشریف لندن سے لاہور کے بجائے کسی اور شہر میں پہنچیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد کے نام زیرغور ہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے کراچی یا اسلام آباد اُترنے کا مشورہ دیدیا۔