لندن (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے قائد کو بڑا ریلیف دے دیا۔ نواز شریف کو اگلے 5سال کیلئے سفارتی پاسپورٹ جاری ہو گیا۔
نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد جاری کیا گیا جسے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے نوازشریف کو بھجوایا گیا۔
لندن میں صحافی کے سوال پر نواز شریف نے پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کر دی۔ مریم نواز بھی والد کو پاسپورٹ ملنے پر خوش نظر آئیں۔
موجودہ اتحادی حکومت اس سے پہلے نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کرچکی تھی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے معیاد پوری ہونے کے بعد نوازشریف کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔