لندن (92 نیوز) - سابق وزیراعظم نواز شریف خاندان کے افراد سمیت لندن سے یورپ روانہ ہوگئے۔
نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور دیگر افراد دس دن مختلف ملکوں میں چھٹیاں گزاریں گے۔ نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی، اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، جج نے تاحال سماعت نہیں کی۔
دوسری جانب لیگی رہنماء ناصر بٹ لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچے، ارشد شریف قتل اور عمران خان پر حملے سے متعلق الزامات کیخلاف رپورٹ درج کرائی۔