Thursday, March 28, 2024

نواز شریف کی پاکستان واپسی، وفاقی حکومت کی سابق وزیراعظم کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

نواز شریف کی پاکستان واپسی، وفاقی حکومت کی سابق وزیراعظم کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) شہبازشریف کے حکومت میں آتے ہی بیمار  نوازشریف کی وطن واپسی کی راہیں بھی ہموار ہونے لگیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کا سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار  کو بھی عام پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے لندن میں پاکستانی مشن کو ہدایات جاری کر دیں۔

نوازشریف اور اسحاق ڈار پاکستانی ہائی کمیشن سے پاسپورٹ کی تجدید کرائیں گے۔ نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق  قائد مسلم لیگ ن سعودی عرب سے بڑا تحفہ لیکر وطن واپس آئیں گے جس سے قوم کو فائدہ ہو گا ۔

ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ وطن واپسی پر اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ نواز شریف تاحیات نااہلی ختم کرانے کے لئے بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے۔