Friday, March 29, 2024

نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کرادیا

نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کرادیا
January 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کرادیا۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کی صحت کے حوالے سے فراہم کی گئی دستاویزات مکمل نہیں۔ میڈیکل رپورٹس کے بغیر نواز شریف کی موجودہ صحت پر رائے نہیں دے سکتے۔

نوازشریف کی رپورٹس کے بجائے ایک ڈاکٹر کی تحریر بھیجی گئی۔ تحریر کے ساتھ کسی بین الاقوامی ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں لگی۔ ان کی کارڈیک، تھرابوسائٹوپینیا سمیت دیگر امراض کی رپورٹس ساتھ نہیں بھیجی گئی۔

میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے حوالے سے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کر دی۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے 2 جنوری کو نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد 14 جنوری کو نوازشریف کی طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔