نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے تمام کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، مریم نواز

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے تمام کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
لاہور پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہمیشہ پہلے سےزیادہ طاقت سے واپس آئے اور اس باربھی مزید طاقت سےواپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئی ذمہ داریاں ملنےپروعدہ کرتی ہوں کہ چین سے نہیں بیٹھوں گی، مزید کہا سابق حکمرانوں سے حساب لیا جائیگا۔
مریم نواز کے وطن واپس پہنچنے پر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھر پور استقبال کیا، پاک سرزمین شادباد، مریم نواز کا ٹویٹ۔
ایئرپورٹ سے جاتی امرا کے راستے پر پارٹی پرچم اور بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔
مریم نواز یکم فروری سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔