Wednesday, May 8, 2024

نواز شریف اور زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ، عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ پر گفتگو

نواز شریف اور زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ، عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ پر گفتگو
October 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف میں رابطہ ہوا، مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

نواز شریف نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی، آصف زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نواز شریف اور آصف زرداری میں ملکی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری علالت کی وجہ سے پچھلے دنوں اسپتال میں میں داخل رہے۔