Friday, April 19, 2024

نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے جنیوا کیلئے روانگی

نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے جنیوا کیلئے روانگی
January 5, 2023 ویب ڈیسک

لندن/اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز لندن سے جنیوا کیلئے روانہ ہوگئے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز جنیوا میں سرجری بھی کرائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ جنیوا میں 9 جنوری سے پاکستانی متاثرین سیلاب کیلئے ڈونرز کانفرنس بھی شیڈول ہے، نوازشریف اور مریم کی شہبازشریف اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔