Saturday, May 18, 2024

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی، سپریم کورٹ بار نے درخواست کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی، سپریم کورٹ بار نے درخواست کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسام آباد (92 نیوز) نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔

تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ان ایکشن ہو گئی۔ آڑٹیکل 62 ون ایف سے متعلق درخواست تیار کر لی۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون کہتے ہیں کہ درخواست جلد سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔ وفاق کو بھی فریق بنایا جائے گا۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ درخواستگزار عدالت سے آرٹیکل 184  اور آرٹیکل 99 کی تشریح کا بھی مطالبہ کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی۔ آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا جو انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

حالیہ دور میں نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہل ہو چکے ہیں۔