Monday, May 6, 2024

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دیئے گئے

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دیئے گئے
February 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دئیے۔

عدالت عظمی میں سپریم کورٹ بار کی دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی نکتے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے حوالے سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں۔ آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق سے تاحیات نا اہلی ہو جاتی ہے۔ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں۔ سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے کورٹ آف لاء کا ڈکلیئریشن ہونا چاہیے۔ اعتراضات ختم کرکے آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔