Tuesday, July 23, 2024

نواز شریف اکتوبر میں وطن واپس آئینگے، شہباز شریف کا اعلان

نواز شریف اکتوبر میں وطن واپس آئینگے، شہباز شریف کا اعلان
August 25, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اعلانیہ کہا کہ نواز شریف اکتوبر میں وطن واپس آئیں گے، اور عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

جمعہ کے روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بینچ نے پانامہ سے اقامہ کا فیصلہ کیا، پانامہ میں نواز شریف کا دور دور تک نام نہیں تھا۔

شہباز شریف بولے کہ نواز شریف کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، نواز شریف کو پانامہ میں سازش کے ذریعے ملوث کیا گیا، نواز شریف مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔

اس سے قبل لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی 15 اکتوبر کو وطن واپسی کا امکان ہے، تاریخ پر اتفاق شریف فیملی کی لندن بیٹھک میں ہوا۔

نواز شریف کی واپسی سے قبل چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ اور انتخابات کی تاریخ اور قانونی رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میاں محمد نواز شریف کی ستمبر میں وطن واپسی کی تاریخ دی گئی تھی۔