Thursday, April 25, 2024

نواب شاہ، زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 6 افراد جاں بحق

نواب شاہ، زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 6 افراد جاں بحق
February 12, 2022 ویب ڈیسک

نواب شاہ (92 نیوز) نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر زرداری اور بھنڈ برادری میں فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او عبدالحمید کھوسو سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سے زخمی 6 افراد سول اسپتال نواب شاہ منتقل کردئیے گئے، بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں میں بھنڈ برادری کے معشوق بھنڈ، ایازبھنڈ، قربان بھنڈ اور ‏ٹرو بھنڈ  ودیگر شامل ہیں۔

دونوں گروپوں میں کئی ماہ سے 400 ایکڑ زرعی زمین پرکشیدگی جاری تھی۔