Sunday, July 3, 2022

نواب شاہ میں خونی تصادم میں 6 افراد جاں بحق، بھنڈ برادری کا قومی شاہراہ پر دھرنا

نواب شاہ میں خونی تصادم میں 6 افراد جاں بحق، بھنڈ برادری کا قومی شاہراہ پر دھرنا
February 13, 2022 ویب ڈیسک

نوابشاہ (92 نیوز) نوابشاہ میں خونی تصادم میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ضلع میں کشیدہ صورتحال ہے۔ بھنڈ برادری نے کئی گھنٹے سے قومی شاہراہ دھرنا دے کر بلاک کر رکھی ہے۔

 دھرنے کے باعث کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی جانے والی ٹریفک معطل ہے۔ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ورثا نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کی ساتھی بن چکی ہے، جوڈیشل تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے۔ قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا ختم نہیں کرینگے۔

زرداری اور بھنڈ برادری میں گزشتہ روز زمین کے تنازع  پر چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ فائرنگ سے  سب انسپکٹر عبدالحمید کھوسو بھی جاں بحق ہوا تھا جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہیں۔ ضلع میں اب بھی کشیدہ صورتحال ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ضلع میں تعینات ہے۔