Saturday, April 20, 2024

نواب شاہ میں قاضی احمد قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق

نواب شاہ میں قاضی احمد قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق
May 2, 2022 ویب ڈیسک

نواب شاہ (92 نیوز) - نواب شاہ میں قاضی احمد قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قاضی احمد قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار سڑک کنارے لگی بیریئر دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے، 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، نعشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔