Wednesday, April 24, 2024

پی آئی اے کی نجکاری کی خبروں میں صداقت نہیں : چیئرمین

پی آئی اے کی نجکاری کی خبروں میں صداقت نہیں : چیئرمین
October 26, 2016
کراچی(92نیوز)قومی ایئرلائن کے چیئرمین کاکہناہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالےسے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ صرف افواہیں ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کاکہناہےکہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جارہی ۔اس سلسلے میں پھیلائی جانیوالی تمام افواہیں بے بنیادہیں ۔پی آئی اے سی بی اے یونین کے صدرنے  چیئرمین سے ملاقات کی اورانہیں ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی سے آگاہ کیا۔چیئرمین پی آئی اے پی آئی اے کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ میں ہونیوالے فیصلے کے مطابق حکومت پاکستان ایئرلائن کے 51فی صدحصص اورانتظامی کنٹرول اپنے پاس رکھے گی ۔نجکاری کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔