Friday, March 29, 2024

پاکستان سے خطرہ نہیں‘ مودی خوف نہ پھیلائے : بھارتی رکن پارلیمنٹ

پاکستان سے خطرہ نہیں‘ مودی خوف نہ پھیلائے : بھارتی رکن پارلیمنٹ
October 5, 2016
امرتسر (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے رکن پارلیمنٹ نے میڈیا اور عوام کے ہمراہ سرحدی گاﺅں کا دورہ کر کے اپنی ہی سرکاری کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سنگھ باجوہ نے سرحدی گاﺅں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عوام اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس گاﺅں سے انٹرنیشنل بارڈر صرف 100 گز کے فاصلے پر ہے۔ ہمیں پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ہمیں سرحدپار سے پاکستانی فوج کی کوئی موومنٹ نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کوئی خطرہ نہ ہونے کے باعث انٹرنیشنل بارڈر کے قریب نوجوان بلاخوف و خطر میدانوں میں کھیلنے میں مصروف ہیں ایسے میں وزیراعظم نریندرمودی کا پاگل پن سمجھ سے بالاتر ہے جو دس کلو میٹر تک پنجاب کے سرحدی دیہات کو خالی کرا رہے ہیں۔ پرتاب سنگھ باجوہ نے کہا کہ نریندر مودی بلاوجہ خوف و ہراس مت پھیلائیں۔