Tuesday, May 21, 2024

آئین میں وزیراعظم کی سولو فلائیٹ کی کوئی گنجائش نہیں : سپریم کورٹ

آئین میں وزیراعظم کی سولو فلائیٹ کی کوئی گنجائش نہیں : سپریم کورٹ
November 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز)سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے اختیارات سے متعلق نظرثانی کی حکومتی درخواست خارج کردی۔جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں کہ وزیراعظم سولوفلائٹ نہیں لے سکتے لیوی ٹیکس نافذ کرنے یاچھوٹ دینے کا اختیاروفاقی کابینہ کو حاصل ہے۔ تفصیلات کےمطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے وزیراعظم کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کی  ایڈیشنل اٹارنی جنر ل نے موقف اختیار کیا کہ حکومتی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کےلئے ایک مضبوط وزیراعظم کی ضرورت ہے وزیراعظم وفاقی وزراءاور سیکرٹریز کا اقدام ہی حکومتی اقدام ہے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم سولو فلائٹ نہیں کرسکتا وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہوسکتا ہے لیکن حکومت نہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ لیوی ٹیکس میں چھوٹ کا اختیار کابینہ کو ہے وزیر اعظم وفاقی کابینہ کو بائی پاس نہیں کر سکتا عدالت نے وزیراعظم کے اختیارات سے متعلق نظرثانی کی حکومتی درخواست خارج کردی۔