Thursday, March 28, 2024

کسی کشتی یا ماہی گیر کے لاپتا ہونے کی کوئی اطلاع نہیں : دفترخارجہ

کسی کشتی یا ماہی گیر کے لاپتا ہونے کی کوئی اطلاع نہیں : دفترخارجہ
October 2, 2016
 اسلام آباد(92نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ کسی کشتی یاماہی گیرکےلاپتا ہونےکی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیا جانے والا منفی پراپیگنڈا ایک بار پھر جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا ہے، پاکستان کی کوئی کشتی یا ملاح کے لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  اس حوالے سے بھارت کی جانب سے کیا جانے والا پراپگینڈہ بے بنیاد ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشتی میں موجود 9 افراد کو حراست میں لینے کا دعوی کیا گیا ہے جو بے بنیاد ہے۔