Saturday, May 18, 2024

نونومبر کی تعطیل کی سمری وزارت داخلہ نے مسترد کردی

نونومبر کی تعطیل کی سمری وزارت داخلہ نے مسترد کردی
November 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اورچھٹی نہ ملی9  نومبرکوعام تعطیل نہیں ہوگی وزارت داخلہ نےسمری مستردکردی لیکن گزشتہ روزسامنےآنےوالانوٹیفکیشن کس نےاورکیوں جاری کیا؟وزارت داخلہ نےایف آئی اےکےسائبرونگ کوتحقیقات کاکام سونپ دیا۔ تفصیلات کےمطابق شاعرمشرق کے یوم پیدائش پرچھٹی کامعاملہ بھی متنازع ہوگیا، یوم اقبال پرسرکاری چھٹی کی افواہیں گونجتی رہیں اور نوٹیفکیشن  بھی سامنےآگیاکہ نونومبرکوعام تعطیل ہوگی لیکن یہ نوٹیفکیشن  توجعلی نکلا۔ ترجمان وزارت داخلہ  کےمطابق اس جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں،اس حوالےسےایف آئی اےکاسائبرونگ تحقیقات کررہاہےکہ جعلی نوٹیفکیشن کہاں سےآیااورکس نےجاری کیااورواضح کہاگیانونومبرکوتمام سرکاری دفاترکھلےرہیں گے۔ دوسری جانب بلوچستان اورسندھ میں تعلیمی ادارے بندرہیں گےجبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوامیں تاحال کوئی اعلان نہیں کیاگیا۔