Saturday, April 20, 2024

بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں : چودھری نثار

بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں : چودھری نثار
September 27, 2016
ٹیکسلا(92نیوز)وزیر داخلہ چودھری نثار بھارت پر برس پڑے  کہتے ہیں بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ دشمن سامنے سے ہی  نہیں  چھپ کر بھی  حملہ کرسکتا ہے۔ پاکستان کو میلی  آنکھ سے  دیکھنے والوں کو قوم متحد ہوکر جواب  دے گی۔ آج  اندرونی سیاست کا نہیں بیرونی دشمن کے خلاف  متحد ہونے کا وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ہر گلی اور کوچے  میں ہمیں متحرک ہونا ہو گا پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کی تقریر سے سب عیاں ہو گیا ہے۔۔