Tuesday, April 23, 2024

آمریت کے دور میں آزادی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی : پرویز رشید

آمریت کے دور میں آزادی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی : پرویز رشید
October 18, 2016
راولپنڈی(92نیوز)وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ مارشل لاءدور میں آزادی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی 2013ءسے پہلے پتہ ہی نہیں تھا کہ حکومت نے خفیہ فنڈز کہاں استعمال کئے کہتے ہیں موجودہ حکومت اپوزیشن سے مشاورت کے بعد معلومات تک رسائی کا بل پارلیمنٹ میں لائے گی۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرویزرشید کاکہنا تھا کہ معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے۔ مسلم لیگ ن اس حوالے سے بنائے جانے والے قانون کو منظور کروا کر اپنی ذمہ داری پوری کرے گی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت شامل ہونے کے باعث اس بل کو پارلیمنٹ سے منظور کروانا آسان ہو ۔ پرویزرشید کہتے ہیں جمہوریت اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق نہ دیا جائے۔ معلومات تک رسائی کے حوالے سے سیمینار سے وزیراطلاعات پرویزرشید کے ساتھ سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹر رحمن ملک اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بھی خطاب کیا۔