Saturday, July 27, 2024

9مئی کے واقعات کا ہدف آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی، نگران وزیراعظم

9مئی کے واقعات کا ہدف آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی، نگران وزیراعظم
September 3, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ نو مئی کو جو کچھ ملک میں ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی کوشش تھی، 9 مئی کے واقعات کا ہدف آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی،

اتوار کے روز دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ ملکی قوانین پامال کرنے اور تشدد پر آمادہ جماعت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے میں فریق نظر آئیں گے۔

انوار الحق کاکڑ مزید بولے بجلی معاملے پر جلد بازی نہیں کرنا چاہتے، ایسا فیصلہ نہیں ہوگا جو بعد میں واپس لینا پڑے۔ ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے اور فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا۔