Wednesday, April 24, 2024

پاناما لیکس کا کیس عدالت میں چلا گیا اب دھرنے کا کوئی جواز نہیں : فضل الرحمان

پاناما لیکس کا کیس عدالت میں چلا گیا اب دھرنے کا کوئی جواز نہیں : فضل الرحمان
October 23, 2016
لاہور(92نیوز)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اسلام آباد کو ہر صورت بند کرنا چاہتے ہیں پانامالیکس کا کیس عدالت میں چلا گیا۔ اب دھرنے کا کوئی جواز نہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں پیراعجاز ہاشمی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا کہنے لگے جب کیس عدالت میں چلا گیا تو پھر اسلام آباد کو بند کرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔عمران خان سیدھی بات کریں حکومت ڈرتی نہیں بلکہ امن برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بھارت میں جب تک ظلم کرنے کی طاقت ہے تب تک کشمیری مجاہدین میں آزادی کے لیے لڑنے کی طاقت اور جذبہ ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جلد آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں۔