Friday, March 29, 2024

ملک کی خاطر قربانی دینے والوں کیلئے ایمبولینس بھی دستیاب نہیں

ملک کی خاطر قربانی دینے والوں کیلئے ایمبولینس بھی دستیاب نہیں
October 25, 2016

کوئٹہ (92نیوز)ملک کی خاطر جانیں دینے والوں کے لیے ایمبولینس بھی دستیاب نہیں ۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کیلئے ایمبولینس بھی دستیاب نہیں ہیں ۔

اس سے بڑھ کر اور کیا ستم ظریفی ہوسکتی ہے کہ ملک کی خاطر جان قربان کرنیوالوں کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں پہنچانے کیلئے لوکل بسوں اور ویگنوں کی چھتوں پر باندھ کر لے جایا گیا ہے۔

1 2