Friday, May 17, 2024

نمبر گیم پوری ہے، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی، مولانا فضل الرحمان

نمبر گیم پوری ہے، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی، مولانا فضل الرحمان
March 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے نمبر گیم پوری ہے، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔

پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم ناکام نہیں ہونگے، حکمران تنہا ہو چکے، بھاگنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن نے اسلام آباد میں اپنے قیام کو طول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثناء پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر پیر کو اسلام آباد جائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے تمام ایم این ایز کو اسلام آباد بلا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے پارٹی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن نے بھی اپنے ارکان پارلیمنٹ کو پیر کو اسلام آباد پہنچنے کا مشورہ دیا ہے۔