Monday, May 6, 2024

چودھری نثار نے انگریزی اخبار کے رپورٹر کو امریکہ سے واپس بلانے کا اشارہ دیدیا

چودھری نثار نے انگریزی اخبار کے رپورٹر کو امریکہ سے واپس بلانے کا اشارہ دیدیا
November 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کہتے ہیں کہ وہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہراجلاس میں شریک تھے ، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر اعلی پنجاب میں تلخ کلامی تو دور کی بات ، اختلاف رائے بھی نہیں ہوا۔انگریزی اخبارکےایڈیٹر سے کہا ہے کہ متعلقہ صحافی کو امریکہ سےبلوائے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں نادرا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے افتتاح کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کچھ چھپایا نہیں جا رہا کچھ لوگوں کو یہ کھلونا مل گیا، واضح کر دوں یہ نیشنل سیکیورٹی لیک نہیں ہے، جھوٹی خبر کا معاملہ ہے۔  چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ تین سال میں نان اسٹیک ایکٹرز پر ہائی سیکیورٹی کی چونتیس میٹنگ ہوئی ہیں۔انگریزی اخبار کے ایڈیٹر سے کہا ہے کہ متعلقہ صحافی کو امریکہ سے واپس بلائیں۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اب دنیا کے کسی ملک سے کوئی شخص ہوائی راستے سے پاکستان  میں بغیر کاغذات کے پاکستان نہیں آ سکے گا، جعلی شناختی کارڈزبنانا جرم ہے، لیکن بلا جواز کسی پاکستانی کا کارڈ طویل مدت تک بلاک رکھنا بھی جرم ہے، انہوں نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ تین مہینے کے اندر بلا جواز پاکستانیوں کے بلاک کارڈز کو کھولا جائے۔