Friday, April 26, 2024

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
October 3, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب دن دیہاڑے شادی ہال میں ڈاکوؤں  نے دھاوا بول دیا ہے۔ شادی ہال میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3ڈاکوؤں نے شادی ہال  میں موجود لوگوں کو لوٹا ہے اور ان میں سے اگر کسی نے مزاحمت بھی کی تو ڈاکوؤں نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے لوگوں کو دن دہاڑے ڈاکو گھروں کے باہر ،شادی ہالوں اور دوسرے عوامی مقامات پر لوٹ لیتے ہیں ۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم کی واضح کمی آرہی ہے اور جو کریمنلز ابھی تک پولیس کی دسترس سے باہر ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔