Saturday, May 18, 2024

سی ٹی ڈی نے گرفتار 9 دہشتگردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

سی ٹی ڈی نے گرفتار 9 دہشتگردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا
October 7, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی نے مقابلے کے بعد سات دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ایک کارندہ مارا گیاجبکہ بھتہ خور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق گولیوں کی بوچھاڑ،بھاری اسلحہ کا استعمال، دہشت گردوں کے گرد ہوا گھیرا تنگ، سی ٹی ڈی اہلکاروں کو اطلاع ملی نارتھ کراچی میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی ،اہلکار پہنچے تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ ،پولیس اہلکروں نے بھی خوب جواب دیاانچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا اجلاس جاری تھا اس دوران چھاپہ مارا گیا مقابلے کے بعد سات دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزموں سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ دوسری جانب رینجرز نے لیاری چاکیواڑہ میں گینگ وار کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا،ترجمان کے مطابق ملزموں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا،،اور دو فرار ہوگئے،ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم یونس بلوچ بھتہ خوری قتل اور اقدام قتل کی وارادتوں میں ملوث تھاجبکہ بغدادی شاہ بیگ لین میں مقابلے کے بعد رینجرز نے محسن عرف کاکا بغدادی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم علاقے میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔