Monday, July 15, 2024

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے حلف اُٹھا لیا

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے حلف اُٹھا لیا
August 17, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے حلف اُٹھا لیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب حلف برداری ہوئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز بھی شریک ہوئے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جی ڈی اے رہنماء، بیوروکریٹس تقریب میں موجود تھے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے آئین و قانون کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کے عزم کا اظہار کیا۔