اسلام آباد (92 نیوز) - نگران حکومت کے دورانیے میں ممکنہ توسیع پر آئی ایم ایف نے مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
آئی ایم ایف نگران حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے پر آمادہ ہو گیا، اہم وزارتوں کے لیے سلیکشن جاری ہے، نگران وزیرخزانہ کے لیے سلطان الانہ، طارق باجوہ، ڈاکٹر اشفاق حسن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، اقتصادی امور، تجارت، صنعت، زراعت، پرائیویٹائزیشن اور ریونیو کیلئے محمد میاں سومرو، اعجاز گوہر اور دیگر معاشی ماہرین کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، شبرزیدی ذاتی وجوہات پر عہدہ لینے سے معذرت کرچکے۔
ناصر مگو، خالد تواب، ظہیر طفیل اور زبیر موتی والا کے نام بھی وفاقی اور صوبائی کابینہ کیلئے زیرگردش ہیں، ظفر پراچہ، یونس ڈھاگا اور اشفاق تولہ کے نام بھی زیربحث ہیں۔