Thursday, April 25, 2024

نگراں پنجاب حکومت نے رٹ قائم کرنے کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا

نگراں پنجاب حکومت نے رٹ قائم کرنے کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا
March 20, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ حکومتی رٹ قائم کرنے کے لیے اب پولیس کی طرف جو ہاتھ اٹھا وہ توڑدیا جائے گا۔

نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں موجود بہت سے لوگ دہشت گردی میں ملوث ہیں، پولیس کو زمان پارک میں گالیاں دی گئیں،ان پرحملے بھی ہوئے، اگر عمران خان کو پولیس پر اعتماد نہیں تو سکیورٹی واپس بھیج دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر پولیس پراعتبارنہیں تو سکیورٹی واپس کردیں۔

نگراں وزیراعلی نے معمولی زخمی اہلکاروں کے لیے ایک لاکھ، شدید زخمی اہلکاروں کے لیے5لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔