اسلام آباد (92 نیوز) - نگراں وزیراعظم کیلئے صادق سنجرانی کا نام بھی سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کا نام اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے پیش کیا، جلیل عباس جیلانی سب سے مضبوط امیدوار ہیں، زیر غور ناموں میں شاہد خاقان، حفیظ شیخ، خلیل رمدے بھی شامل ہیں۔
دوسری طرف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، ملکی سیاسی صورتحال اور نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر تبادلہ خیال ہوا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی، نگراں وزیراعظم اورنگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ناموں پر بھی مشاورت ہوئی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی، مولانا اسعد محمود،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔