Friday, September 20, 2024

نگران وزیراعظم کی تعیناتی بہت اچھی ہوئی ہے، جہانگیر ترین

نگران وزیراعظم کی تعیناتی بہت اچھی ہوئی ہے، جہانگیر ترین
August 13, 2023 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) - چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی بہت اچھی ہوئی ہے۔

اتوار کے روز سیالکوٹ میں پارٹی کے ریجنل سیکرٹریٹ کا افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ اچھے اور صاف انسان ہیں، بولے پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے جسے کم کرنا آئی پی پی کا منشور ہے۔

پارٹی صدر عبدالعلیم خان سے ضلع سیالکوٹ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، دفتر کے افتتاح کے بعد پارٹی کی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان کیا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ کا اظہار کیا۔

اسحاق خاکوانی، عون چودھری نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ سمیت دیگر مرکزی لیڈر شپ سیالکوٹ میں پارٹی کے ریجنل سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر موجود تھی۔