Saturday, July 27, 2024

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات
August 17, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر نگران وزیراعظم کو مبارک باد پیش کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امید ظاہر کی کہ نگران حکومت عوامی امنگوں کے مطابق نہ صرف الیکشن کمیشن کی صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت کرے گی بلکہ ملکی معاشی ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران حکومت بھرپور کوشش کرے گی کہ اس مختصر عرصے میں عوامی نمائندوں کے اعتماد پر پورا اترے۔ ملاقات میں سینیٹر دنیش کمار بھی موجود تھے۔

دوسری طرف نگران وزیراعظم نے انوار الحق کاکڑ کا چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی سفر کی ابتداء آپ کے ساتھ کی، اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں۔ چودھری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔