اسلام آباد (92 نیوز) - نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ امریکا جائیں گے۔
نگراں وزیراعظم انیس ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، وزیر اعظم کے دورہ امریکا کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
وزیراعظم 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔