Friday, May 17, 2024

9 مئی کو سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا، محسن نقوی

9 مئی کو سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا، محسن نقوی
May 23, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امن و امان کے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نامزد تمام شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، ایک بھی شرپسند کڑی سزا سے بچنا نہیں چاہیے، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کسی بے گنا کا ٹرائل نہ ہو۔

آئی جی پنجاب نے شرپسندوں کی گرفتاریوں، شناخت، تفتیش اور مقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہورڈویژن اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شر کت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وکلاء کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

اس سے قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وکلاء کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی و لودھراں کے وفود شامل تھے۔ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے وکلاء برادری کے مسائل اور ضروریات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملتان میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آڈیٹوریم میں نشستوں اور ائیر کنڈیشن سسٹم کے لئے ڈپٹی کمشنر کو فوری اقدامات کاحکم صادر کیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بار ایسوسی ایشنز کی لائبریریوں اور دیگر امور کیلئے مالی معاونت کی بھی منظوری دیدی۔