Sunday, September 8, 2024

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری
August 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے معیارتعلیم کی بہتری کیلئے اسکولوں کواپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی، اپ گریڈ یشن کے بعد نام ”پنجاب پبلک سکولز“ رکھا جائے گا۔ دوسری طرف محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورپراجیکٹ آئندہ ماہ تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔

پنجاب حکومت نے معیارتعلیم کی بہتری کیلئے اسکولوں کواپ گریڈ کرنےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس میں اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہر ڈویژن میں ایک گرلز اورایک بوائز اسکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،، جس میں محسن نقوی نے منشیات کے بیوپاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا،،، اجلاس کو بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کیلئے مانٹیرنگ شروع ہو چکی ہے۔

محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور مراکہ کے قریب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا، نگران وزیر اعلی نے پراجیکٹ پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور منصوبے کو آئندہ ماہ تک مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا، محسن نقوی کا کہنا تھاکہ شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہوگا۔