لاہور (92 نیوز) - نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سی ایم آفس کا دورہ کیا اور افسروں سے ملاقات کی۔
نگران وزیراعلی نے پروٹوکول نہ لینے اور ذاتی گاڑی استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وہ بغیر پروٹوکول ذاتی گاڑی پر وزیراعلی آفس پہنچے۔
اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے متفقہ طورپر محسن رضا نقوی نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقررکیاتھا، جس کے بعد گور نر پنجاب بلیغ الرحمن نےگورنرہاؤس میں ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں سرکاری حکام اور نگران وزیراعلیٰ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
حلف اٹھانے کے بعد محسن نقوی بغیر پروٹوکول داتا دربار پہنچے اور حاضری دی اور ملک کے استحکام، سلامتی اور امن کے لئے دعا کی۔