لاہور (92 نیوز) - نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باغ جناح میں غیرضروری دفاترختم کرنے کا حکم دیدیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باغ جناح کے عقب میں گندگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ کہا کہ باغ جناح کو عالمی معیار کا باغ بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے باغ کو اپ گریڈ کرنے کا پلان طلب کرلیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے باغ جناح کے دورے کے دوران مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے باغ جناح کے مختلف حصے دیکھے، عقب میں گندگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باغ جناح کی اپ گریڈیشن کا پلان چند روز میں تیار کرکے پیش کیا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کردی۔