Saturday, July 27, 2024

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا
January 21, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ حکومتی اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ رہا۔ الیکشن کمیشن حکومت اور اپوزیشن کے ناموں میں کسی ایک کو وزیراعلیٰ لگائے گا۔

حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دو دو نام الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے، ان میں احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن نقوی اور احد چیمہ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے پاس نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیلئے دو روز کی مہلت ہے۔

پی ٹی آئی کے راجہ بشارت نے کہا اپوزیشن نے اپنے دو ناموں پر اصرار کیا، نون لیگی رہنماء ملک احمد خان نے کہا بدقسمتی سے معاملات سیاسی سطح پر طے نہیں ہوسکے۔

ادھر تحریک انصاف نے صوبے میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا