Sunday, May 5, 2024

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری
January 19, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسپیکر پبجاب اسمبلی سبطین خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت، ملک ندیم کامران، ملک احمد خان اور سید حسن مرتضی شامل ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس جمعہ دوپہر دوبجے پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شریک ہوں گے، پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعلی کے نام پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔ رات دس بجکر دس منٹ تک اگر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔