لاہور (92 نیوز) - نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میواسپتال کی ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا، پولیس چوکی، زیر تعمیر ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، پنجاب ایگری کلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے بھرتی کا عمل شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا میو اسپتال کادورہ، ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کاجائزہ لیا، محسن نقوی نے کہا کہ پرانے ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کر کے تقریباً 200 بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایاجائے گا،،
انہوں نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی بلاک کی لیب اور پہلے فلور،دوسرے فلور،تیسرے فلور اور چوتھے فلور کا تفصیلی معائنہ کیا، پولیس چوکی، زیر تعمیر ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کا بھی دورہ کیااور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، محسن نقوی نے پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے بھرتی کا عمل شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے عمارت کو مکمل مشینری و آلات کے ساتھ جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اجلاس میں پنجاب ایگری کلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ملازمین کیلئے سروس رولز اور ہیومن ریسورس کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی۔